Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
آئیں دیکھیں پاکستان
پاکستان کا تصور کریں تو آپ کے ذہن میں پاکستان کی کیا تصویر بنتی ہے؟ وہی جو مغربی میڈیا دکھاتا ہے‘جہاں انتہا پسندی ہے‘عدم برداشت ہے۔یہ ناانصافی ہے‘خیانت ہے‘ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک کا چہرہ مسخ کرنے کی سازش ہے۔اصل پاکستان تو ایسا نہیں ہے۔
 
 
پاکستا ن تو نام ہے اس خطۂ ارض کا جسے قدرت نے ہر اس نعمت سے مالا مال کیا ہےجس کا ذکر قرآن مجید کی سورۃ الرحمٰن میں ہے۔ فلک بوس پہاڑ،گلیشئر،دریا،ریگستان،سرسبز میدان،طویل ساحل‘آبی حیات کی میزبان جھیلیں اور آبی ذخیرے-- پوری دنیا میں بہت کم ایسے خطے ہوں گے جنہیں اللہ نے ان تمام حیرت کدوں سے نوازا ہو۔افرادی قوت کو لے لیجئے۔دنیا کی ہر بڑی دانشگاہ اورتجربہ گاہ میں پاکستان کے نونہال سائنسی تحقیق اورایجادات کے حوالے سے پیش پیش ہیں۔یہاں کے محنت کش اورہنر ور دنیا بھر میں اپنی دیانت ‘ مہارت اورپیشہ ورانہ لگن کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
 
پاکستان ہزاروں سال پرانے مذاہب اور تہذیبوں کی جنم گاہ ہے۔ یہاں پر بڑے مذاہب کے مقدس مقامات ہیں‘جو اس کے بے مثل تاریخی ورثے کے بے بدل نشان ہیں۔
 
 
 
 
 
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں