Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
این سی ایل سی اور یونائیٹڈ وی ریچ میں ہم کاری و باہمی تعاون امریکہ‘فن لینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں یہی طریق رُوبہ عمل ہے  
 

 نسٹ کے لئے باعثِ فخر ہے کہ UWR کے تعاون سے عصرِ حاضر کی ضروریات سے لیس سائنس روم‘جدید ترین آرٹ روم اور نئے تقاضوں سے آشنا ڈیجیٹل لیبارٹریاں اکیسویں صدی کو خوش آمدید کہتی نظر آتی ہیں۔ نوخیز سائنس دان اور ہونہار آرٹسٹ اپنے سائنسی افکارکو عملی صورت دیتے اور تصورات کو اپنے ہُنر سے کاغذ‘لکڑی اور کمپیوٹر سکرین پر منتقل کر کے اہلِ نظر سے داد و تحسین پاتے ہیں۔ ڈیجیٹل لیب سٹوڈنٹس کی تعلیم کا جائزہ بھی مرتب کرتی ہے۔ ہیڈ فونز کا استعمال اسے جدت کے اور قریب کردیتا ہے۔ طلبہ کوپڑھانے اور ان کی پڑھائی کا جائزہ لینے کے لئے یہ عہدِنو کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا انداز اورسامان ہے۔واضح رہے کہ  امریکہ‘فن لینڈ اور کئی یورپی ممالک میں اسی طرزِ نو پر اپنےاپنے  ہونہاروں کو پڑھایا اور سکھایا جارہا ہے۔​ 

 

Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں