Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
تین سو سے زائد گریجوایٹس نے مشترکہ کانووکیشن میں ڈگریاں وصول کیں  
 
اسلام آباد۔4۔اکتوبر  2017: سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ (ایس ایم ایم ای) اور سکول آف کیمیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ (ایس سی ایم ای)  کا مشترکہ کنووکیشن نسٹ کے مین کیمپس  میں بروز بدھ منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نبیل حیات ملک (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز) چیئرمین نیشنل انجینئرنگ  اینڈ سائنٹیفک کمیشن (نیس کام)  تھے۔ دیگر شرکا ء میں لیفٹننٹ جنرل نوید زمان (ہلال امتیاز۔ملٹری) (ریٹائرڈ) ریکٹر نسٹ، یونیورسٹی کے سینئر منتظمینٗ قابل احترام مہمانان  گرامیٗ فیکلٹیٗ  گریجوایٹس طلبا اور اُن کے والد ین شامل تھے۔

کانووکیشن میں ایس ایم ایم ای کے 196بی ایس اور ایم ایس مکینیکل انجینئرنگ ٗ ایم ایس روبوٹکس اینڈ انٹیلی جنٹ  مشین انجینئرنگ ٗ ایم ایس بائیو میڈیکل انجینئرنگ اینڈ سائنسز اور ایم ایس ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ   کے طلبا کو ڈگریاں دی گئیں جبکہ ایس سی ایم ای کے بی ایس کیمیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ ٗ ایم ایس مٹیریل اینڈ سرفیس  انجینئرنگ ٗ ایم ایس کیمیکل انجینئرنگ ٗ ایم ایس نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ  اور ایم ایس پروسیس سسٹم انجینئرنگ  کے طلبا بھی ڈگریاں وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔ 

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبا اور اُن کے قابل فخر والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نہایت کم عرصے میں  عالمی جامعات میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔ ریکٹر نسٹ نے بھی اپنے خطاب میں   طلبا اور اُن کے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نسٹ کو دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہونے پر  فیکلٹی اور سٹاف کے کردار کا خصوصی ذکر بھی کیا۔ 

 
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں