Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
خواب سے تعبیر تک— علاقائی اور قومی مقابلۂ معلوماتِ عامہ میں نسٹیئنز کا پہلا نمبر  
 
پاکستان ٹیلی ویژن ہر سال یومِ آزادی کے حوالے سے علاقائی اور قومی سطح پر مقابلۂ معلومات منعقد کرتا ہے۔ اس سال بھی یہ مقابلے پاکستان ٹیلی ویژن کے تمام پانچوں سٹیشنوں پر ہُوئے۔ ہر صوبے اور وفاقی دارالحکومت کی ایک ایک نامور یونیورسٹی کے دو دو طلبہ شریکِ مقابلہ تھے۔نسٹ(SEECS)کے عمیر بن طاہر اور آمنہ مسعود کا مقابلہ UET ٹیکسلا ‘ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی‘اسلام آباد کی نمل اور پریسٹن یونیورسٹیوں سے تھا۔ فائنل مقابلے کے لئے یونیورسٹی آف کوئٹہ‘ یونیورسٹی آف چترال‘جناح یونیورسٹی فار ویمن کراچی‘ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور نسٹ مرکزی مقابلے کے لئےاہل ٹھہرے۔ انتہائی سخت مقابلے کے بعد نسٹ کے طلبہ نے نیشنل چمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ہر کٹیگری کے ممتاز طلبہ کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی ملے۔
واضح رہے کہ نسٹ کے طالب علم گزشتہ برس بھی اسی نوعیت کے مقابلے جیت چُکے ہیں۔
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں