Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
ساڈا میں مظاہرۂ کمالِ فن  
 
نسٹ سکول آف آرٹ ‘ڈیزائن اینڈ آرکیٹکچر(SADA) میں زیرِ تعلیم بیچلر ز آف آرکیٹکچر(تیسری میقات) اور بیچلر آف انڈسٹریل ڈیزائننگ(پہلی میقات) میں ساڈا کے تخلیق کار اور ہنرور طالب علموں نے 8جولائی 2017 کو اپنے اپنے تھیسز مہمانوں کے پیشِ نظر رکھ کر نسٹ‘ساڈا اور اپنےاپنے ہُنر کا مظاہرہ کیا۔ ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان‘ ہلالِ امتیاز(ملٹری)‘ ریٹائرڈ نے اپنی نوعیت کے منفرد شو کا افتتاح کیا۔

فیکلٹی‘والدین اور گریجوایشن کرلینے والے طلبہ اس موقعہ پر موجود تھے۔ پروریکٹر پلاننگ اینڈ ریسورسز‘ رجسٹرار‘ ڈائریکٹر صاحبان‘نسٹ کے مختلف سکولوں کے پرنسپل صاحبان اور قدیم طلبہ نے بھی شرکت کی۔ مذکورہ پروگراموں کے 49 طلبہ نے 15 دن پر محیط شو میں اپنے جوہرکی داد وصول کی۔

ریکٹر نسٹ نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ نمائش کا دورہ کرنے کے بعد طلبہ کی سخت کوشی اور فنی مہارت کی داد دی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اچھاکام کیا‘بہت اچھا کام کرتے چلیں اور دوسروں کےلئے مثال بن جائیں۔ ریکٹرنسٹ نے اعلان کیا کہ جلد ہی ساڈا میں آرکیٹکچر اور انڈسٹریل ڈیزائن کے صیغوں میں پوسٹ گریجوایٹ نصاب کی تعلیم شروع کردی جائےگی۔

اس سے پہلے اپنے استقبالیہ خطاب میں پرنسپل ساڈا  جناب سکندر نجم خان نے کامیاب طلبہ کو کامیابی سے اپنی منزل پر پہنچنے پر طلبہ کے والدین اور سرپرستوں کو مبارک باد دی۔ ریکٹر نسٹ نے حاضرین کو بتایا کہ ساڈا کے طالب علموں کی کار گزاری نے نسٹ کا نام روشن کیا ہے۔ ساڈا کا مشن اچھے آرٹسٹ اور انڈسٹریل ڈیزائنر پیدا کرنا ہے۔ ہم مشن میں کامیاب ٹھہرے اور ہمارے طلبہ سربلند رہے۔ 

 



Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں