Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
ضرورت مندوں کے لیے وظائف نسٹ 2017ء  
 
ایسے طلبا و طالبات جن کے خاندان کی ماہانہ آمدنی چالیس ہزار روپے یا اس سے کم ہے ٗ "مقررہ فارم" پر درخواست دینے کے اہل ہیں۔ وظائف کی تفصیل کچھ یوں ہے:

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (پی ای ای ایف)

ایسے طلبا و طالبات جن کے خاندان کی ماہانہ آمدنی تیس ہزار روپے یا اس سے کم ہےٗ مقررہ نسٹ فارم ٗ   پر درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ  یہ وظائف صرف پنجاب کے سکونتی امیدواروں کے لیے ہے۔

چیف منسٹر ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ (خیبر پختونخوا)

ایسے طلبا و طالبات جن کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے یا اس سے کم ہےٗ مقررہ نسٹ فارم ٗ   پر درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ  یہ وظائف صرف خیبر پختونخوا کے سکونتی امیدواروں کے لیے ہے۔

دیگر مواقع

ایسے طلبا و طالبات جو مذکورہ بالا وظائف میں کسی بھی وجہ سے منتخب نہیں ہو پاتےٗ اُن کے لیے دیگر مواقع بھی موجود ہیں جن میں نسٹ ٹرسٹ فنڈزٗ نجی امدادی ادارے ٗ انڈومنٹ فنڈز وغیرہ شامل ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ کار

تمام طلبا و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ  وہ اپنے متعلقہ ادارے/سکول/شعبے سے تصدیق شدہ "سکالرشپ اپلی کیشن فارم" پُر  کرکے کلاسوں کے اجرا کے پہلے ہفتے میں جمع کروائیں۔  یہ فارم درج ذیل لنک سے حاصل کیا جاسکتا ہے:

http://www.nust.edu.pk/Pages/Downloads.aspx

ضروری بات:

·       فائننشل ایڈ آفس میں فارمز جمع کروانے کی آخری تاریخ  سولہ اکتوبر 2017ء ہے۔

·       نامکمل درخواست فارم قابل قبول نہیں۔

·       مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

·       CAE, MCS & ASABکے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ تیس نومبر 2017ء ہے۔

برائے رابطہ:

فائننشل ایڈ آفسٗ پی جی پیٗ مین آفسٗ نسٹ ٗ ایچ ۔12، اسلام آباد

ٹیلی فون: (1046) 1069-9085-051

ای میل:  nust.edu.pk@fao​

Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں