Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
محفلِ تناول برائے مالی تعاون  
 
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزاز میں ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ہلالِ امتیاز‘(ملٹری)‘(ریٹائرڈ)      کا عشائیہ

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سےوابستہ علم دوست حضرات اور مخیّر شخصیات کے اعزاز میں ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان‘ ہلالِ امتیاز(ملٹری)‘(ریٹائرڈ) نے گوجرانوالہ میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ نسٹ نیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام کے لئے فنڈز جمع کرنے کے حوالے سے یہ محفل نسٹ اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین ایک یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط کرنے پر منتج ہوئی۔

یہ امر یقینی ہے کہ اس محفل سے صنعت و تجارت اور علمی دنیا کے رابطے ضابطے اور باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ تقریب میں گوجرانوالہ چیمبر سے وابستہ پچاس سے زائد مؤثر شخصیات نے شرکت کی۔ ریکٹر نسٹ نے خیر مقدمی کلمات میں مہمانوں کو نسٹ کی روز افزوں ترقی اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ گوجرانوالہ چیمبر کے مسٹر سعید تاج نے گرمجوشی  سے نسٹ کی ترقی کا ذکر کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے نسٹ سے پاس ہونے والے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کو چیمبر سے وابستہ صنعتی و تجارتی اداروں میں مناسب ملازمتیں دینے کا عہد کیا۔ 




 
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں