Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
مہاجرین کے بحران پر بین الاقوامی کانفرنس— پاکستان کے تناظر میں  
 
 نسٹ کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی(CIPS) کے زیرِ اہتمام 11جولائی کو ایک دُور رس عالمی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ ہنیز سیڈل فاؤنڈیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔ کانفرنس ہیڈ کوارٹرز نسٹ ‘اسلام آباد میں ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل عبد القادر بلوچ (ریٹائرڈ )وفاقی وزیر برائے ریاستیں اور سرحدی علاقہ جات (SAFARON) نے معاملے کابڑا ہی چشم کشا جائزہ پیش کیا۔اس بحران  اور اس کے نتائج پر بڑی گہرائی اور گیرائی سے بات چیت کی۔  ان کا مؤقف تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کی توصیف و اقرار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے گزارش کی کہ اس اُلجھے مسئلے کو اچھے طریقے سے سلجھانے کے لئے حکومتِ پاکستان کی رہنمائی کریں۔

ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان‘ہلالِ امتیاز(ملٹری)‘ریٹائرڈ نے مقامی اور غیر ملکی شرکا کاگرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شرکائے کرام کانفرنس کی افادیت کو اُجاگر کریں۔ یہ کانفرنس دیگر سکالرزکے علاوہ بین الاقوامی تحقیق کاروں اور عالمی امور کے ماہرین کے لئے حقائق جمع کرنے اور انہیں دُور رَس بنانے کے لئے تبادلۂ خیال کریں۔

لاکھوں مہاجرین کی سالہا سال تک خدمت کرنا انتہائی قابلِ قدر ہے۔ اس مقصد کے لئے اس کانفرنس کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا تاکہ اس حوالے سے جزئیات جمع کی جائیں تاکہ اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر گہری نظر ڈالی جاتی رہے۔ سرکاری فائلوں میں انتہائی قابلِ قدر اور نادر معلومات دبی پڑی ہیں‘ انہیں جمع کر کے حقائق نامہ تیار کیا جائے ‘ جس کی روشنی میں دنیا کے کسی بھی حصے میں آج اور آئندہ پیش آنے والے اس جیسے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے پالیسیاں وضع اور طریق ہائے کار اپنا کر مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔ 

 

Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں