Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
SCEE کنووکیشن میں بیچلر، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں  
 

اسلام آباد۔14 دسمبر 2017ء: نسٹ سکول آف سول اینڈ انوائرنمنٹل انجینئرنگ SCEE کے چھٹے انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ کنووکیشن میں 362 طالب علموں کو ڈگریاں دی گئیں۔ انجینئر جواد سلیم ، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)  نے طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیں۔  جن پروگراموں میں ڈگریاں  دی گئیں اُن میں بیچلر آف سول انجینئرنگ، انوائرنمنٹل انجینئرنگ  اینڈ جیوگرافیکل سسٹمز؛   ماسٹر آف انجینئرنگ  اِن سٹرکچرل انجینئرنگ ، واٹر ریسورسز انجینئرنگ  اینڈ مینجمنٹ ، جیو ٹیک انجینئرنگ ، کنسٹرکشن انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ، ٹرانسپلانٹیشن   انجینئرنگ ، اربن اینڈ ریجنل پلاننگ ، انوائرنمنٹل سائنس، انوائرنمنٹل انجینئرنگ  اینڈ ریموٹ سنسنگ اینڈ جیوگرافیکل  انفارمیشن سسٹم ؛  اور پی ایچ ڈی اِن انوائرنمنٹل انجینئرنگ ، پی ایچ ڈی اِن انوائرنمنٹل سائنس اینڈ  پی ایچ ڈی اِن آر ایس اینڈ جی آئی ایس شامل ہیں۔

چیئرمین پی ای سی نے کامیاب طلبا کو پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین یونیورسٹی  سے ڈگری لینے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے طالب علموں کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں خوراک، پانی اور توانائی کے شعبوں میں بہت زیادہ تحقیقی و تخلیقی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا آپ پر یہ دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔  قبل ازیں ریکٹر نسٹ، لیفٹننٹ جنرل نوید زمان ، ہلال امتیاز  (ملٹری)  (ریٹائرڈ)  نے مہمان خصوصی کی کنووکیشن میں موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے گریجوایٹس کو اُن کی کامیابی پر مبارک باد دی اور اپنی زندگی کے چند نمایاں واقعات بطور مثال پیش کیے۔ 

صدارتی گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ایم ایس کنسٹرکشن انجینئرنگ  اینڈ مینجمنٹ کے فہیم اللہ اور محمد عمر فاروق ، ایم ایس اربن اینڈ ریجنل پلاننگ  کے حسن رضا، ایم ایس ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ کے فضل حق، ایم ایس انوارئرنمنٹل سائنس کی عنزہ جاوید، ایم ایس انوائرنمنٹل انجینئرنگ کی خدیجہ نور اور رابعہ شوکت اور ایم ایس واٹر ریسورس انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے فیصل عارف  شامل ہیں۔ 

بیچلر پروگراموں  میں بہترین تعلیمی کارگزاری کے سلسلے میں صدارتی گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں  بیچلر آف سول انجینئرنگ  کی کشمالہ  امتیاز، بیچلر آف انوائرنمنٹل انجینئرنگ  کی خدیجہ جاوید، بیچلر  آف جیو انفارمیٹکس انجینئرنگ  کے حسام علی شامل ہیں۔ بیچلر آف سول انجینئرنگ  کے حبیب مرتضیٰ  کو بہترین فائنل ائر پراجیکٹ  کے سلسلے میں ریکٹر گولڈ میڈل  سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے دیگر طالب علموں میں  بیچلر آف انوائرنمنٹل  انجینئرنگ  کی خدیجہ جاوید اور بیچلر آف جیو انفارمیٹکس انجینئرنگ کے فرید الدین مسعود شامل ہیں۔

Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں