Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
نسٹ ’’اےپی آئی میٹک‘‘ کی عالمی سطح پر دھوم  
 
ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر (ٹی آئی سی) نسٹ  نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا۔  اوریکل اوپن ورلڈ 2017ء کانفرنس کے موقع پر "اے پی آئی میٹک" کی عالمی اے پی آئی اکانومی میں نمایاں خدمات کا اعتراف کیا گیا  اور اوریکل  کےشراکت دار کی حیثیت سے اس کا اعلان  بھی کیا گیا۔ کانفرنس کے کلیدی مقالہ نگاروں میں عدیل علی ٗ چیف ایگزیکٹیو آفیسر  بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس یکم اکتوبر سے پانچ اکتوبر 2017ء کو سان فرانسسکو میں منعقد کی گئی۔ مذکورہ کانفرنس  نہ صرف "اے پی آئی میٹک"  جو کہ  مائیکرو سافٹ آزوری کا عالمی شراکت دار ہےٗ بلکہ ٹی آئی سی نسٹ اور پاکستان کے ایکوسسٹم  کے لیے بھی  ایک بڑا قدم ہے۔  

"اے پی آئی میٹک" نے خود کو مستقبل قریب میں اے پی آئی  لہر کے لیے بہتر طور پر ایڈجسٹ کیا ہے۔ اس کا طاقتور انجن تمام نمایاں پلیٹ فارمز کے لیےدستیاب ہے ٗ جس سے اے پی  آئی کی دستاویزات کو ترتیب دینے  میں مدد ملے گی۔  یہ انجن خود کار طریقے سے ایس ڈی کیز (سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کٹس)  کو بنا دے گا۔ اس کی تمام تر  تکنیکی تیاری اے پی آئی میٹک پاکستان کے دفتر ٹی آئی سی میں کی گئی ہے۔


ایونٹ کی مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں:

https://twitter.com/OracleIntegrate/status/907754298238529537

 

 
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں