Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
پاک سر زمین شاد باد!  
 
نسٹ میں تقریبِ یومِ آزادی 

14 اگست 2017 کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں قومی جوش و جذبے اور وطنِ عزیز کو مستحکم تَر کرنے کے عزمِ نَو کے ساتھ یومِ پاکستان منایا گیا۔ یہ تقریب نسٹ اسلام آباد کیمپس میں جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ نسٹ سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ(SMME) کے پرنسپل ڈاکٹر عبد الغفور نے قومی پرچم لہرایا‘ بعدمیں قومی ترانہ بجایا گیا۔

دِل آویز فلم‘ آزادی کا سفر’’(A Journey to Independence)‘‘ کو حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ دل گرما دینے والے نغموں نےبھی خوب خوب رنگ جمایا۔ فیکلٹی‘فیملیز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مہمانِ خصوصی نے آزادی کے حصول کے لئے برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ ہر پاکستانی اپنے حصے کا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی جمہوریہ بنائے رکھے۔

اس سے پہلے ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان‘ہلالِ امتیاز‘(ملٹری)‘(ریٹائرڈ) نے آزادی کے ستّر سال مکمل کرنے پر اہلِ وطن کے لئے اظہارِ تہنیّت کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیے تہہ دل سے تہیّہ  کریں کہ طلوعِ آفتاب نیا چیلنچ لے کر آئے تو غروبِ آفتاب ہماری محنت کی بدولت  کامیابی کی تصویر اور تفسیر ہونا چاہیے۔ ہمارا ہر قدم وطن عزیز کو مضبوط تر‘خوشحال تَر بناتا ہوا اُٹھے تاکہ ہماری نئی نسلیں توانا اور شاد باد پاکستان کی منوّر فضا میں سانس لیں۔
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں