Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
پھلتے پھُولتے پاکستان کے لئے باہمی تعاون  
 
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں اوائل اگست 2017 میں اہلِ صنعت و تجارت سے ربط و ضبط بڑھاکرکم مالی وسائل ‘مگر تعلیمی صلاحیتوں سے لبالب طلبہ کے لئے رقم اکٹھاکرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈر 5 کور‘لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا‘ ہلالِ امتیاز (ملٹری) مہمانِ خصوصی تھے۔

ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان‘ہلالِ امتیاز(ملٹری)‘(ریٹائرڈ) نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نسٹ کی کامرانیوں کا بالتفصیل ذکر کیا۔ دنیا کی 500 بلند پایہ یونیورسٹیوں میں نسٹ کے شامل ہونے کو صنعتی برادری نے خوب خوب سراہا ۔آج کے پاکستان کا نام روشن کرنے اور کل کے پاکستان کی خوشحال زندگی کے ضامن اور ہونہار تیارکرنے پر نسٹ کی تحسین کی۔

نسٹ اینڈوومنٹ فنڈ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (NEED) کی جانب سے ایک جامع پریزینٹیشن کا اہتمام تھا۔ علاوہ ازیں جنرل منیجر و  ہیڈ آف یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ آفس مس ماریہ قادری نے NEEDکے حوالے سے ایک پُرتاثیر بریفنگ بھی  دی۔ بریفنگ کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ مہمانانِ گرامی اُن پُرعزم نوجوانوں کی جُہدِ مسلسل سے بےحد متاثر ہوئے جنہوں نے نسٹ کے میرٹ پر آنے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا۔ لوئر اینڈ لوئرمڈل مالی استطاعت کے گھرانوں کے طلبہ کو آگے بڑھا کر اور ان کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لئے نسٹ کی مساعی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہاں موجود مخیّر اہلِ صنعت و حرفت نے 35.4ملین روپے پیش کئے‘وعدہ کیا کہ نسٹ کے اس قابلِ ذکر کارِ خیر میں آئندہ بھی حصہ ڈالتے رہیں گے اور کراچی میں نسٹ اور صنعتوں کے رابطے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ 

 
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں