Skip Ribbon Commands
Skip to main content
Navigate Up
Sign In
کا دورہ‘میڈم صباحت اور مسٹر طلحہ زبیر کی ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان سے ملاقات NCLS کا UWR  
 

یونائیٹڈ وی ریچ(UWR) کی سی ای او نے گزشتہ دنوں نسٹ کری ایٹو لرننگ سکول(NCLS) کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وہ سکول کی مختلف کلاسوں میں گئیں۔UWRکی ہمہ جہت چھتری تلے سکول کے رواں تجریدی تعلیم وتعلّم سے بہت متأ ثر ہوئیں اور اس کے لئے اضافی امداد کا جائزہ لیا۔

میڈم صباحت رفیق نے اس حوالے سے سکول کی پرنسپل‘ٹیچرز اور طلبہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ یو ڈبلیو آر کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر طلحہ زبیر خان بھی ان کے ساتھ تھے۔ مس صباحت نے NCLSمیں UWRایجوکیشنل ماڈل کی روح کے عین مطابق ترویج و اصلاح کی کاوشوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ پرنسپل اور اساتذہ کے لئے مس صباحت کے ساتھ سکول میں دی جانے والی تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال دونوں کے لیے  ایک مفید اور دُور رَس تجربہ تھا۔

اس کے بعد مس صباحت نے ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ‘ہلالِ امتیاز‘(ملٹری)‘(ریٹائرڈ) کے دفتر میں اُن سے تبادلہ خیالات کیا۔ مسٹر طلحہ زبیر خان بھی اُن کے ساتھ تھے۔ 
 

​​​​​
Skip Navigation Links.
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی
اسلام آباد پاکستان H-12
2017 © تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں